جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی کانفرنس کا اعلامیہ : شام کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ

علاقائی و غیر علاقائی ممالک کی شرکت سے منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس کے اختتامی بیان میں شام کی ارضی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ پر اتفاق ہوا ہے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق کانفرنس کے اختتامی بیان میں شامی تارکین وطن کی پر امن واپسی کو یقینی بنانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔کانفرنس کے شرکا نے شام کے خلاف ہر قسم کی یک طرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کے نفاذ کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

بیان میں اسی طرح آیا ہے کہ بحرانِ شام کا کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے اور شام کی تقدیر کا فیصلہ خود شامی عوام کا حق ہے۔اسکے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فہرست میں درج شدہ تمام دہشتگرد ٹولوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہنے پر کانفرنس کے اختتامی بیان میں زور دیا گیا۔

اس وقت شام کو گزشتہ دس برسوں سے مغربی عربی اور عبری حمایت یافتہ دہشتگردوں کا سامنا ہے جس کے سبب اب تک لاکھوں افراد جاں بحق و زخمی اور ایک کروڑ سے زائد شامی اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ شامی پناہ گزینوں کے موضوع پر بدھ سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں ایران، روس، چین، لبنان، عراق، پاکستان اور عمان کے نمائندے شریک۔ اس سے قبل کانفرنس کے انعقاد کے حوالے شام کے صدر بشار اسد اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے مابین پیر کے روز اتفاق ہوا تھا۔

شامی تارکین وطن اور پناہ گزینوں سے متعلق دمشق میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …