جمعہ , 19 اپریل 2024

تربوز اور خربوزے کے بیجوں کے حیران کن فوائد !!

گول مٹول نظر آنے والے پھل تربوز اور خربوزے ناصرف کھانے میں ذائقے دار ہوتے ہیں بلکہ ان کے بیج بھی جادوئی فوائد کے حامل ہوتے ہیں جن کا دواؤں کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

خربوزے کو قدیم زمانے میں جنت کا پھل بھی کہا جاتا تھا جو ہر سال اگست میں درختوں پر پک جاتے ہیں، اس پھل کی میٹھاس سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہمیں اس کے بیج نکالنے پڑتے ہیں لیکن تربوز کے بیج کی طرح یہ بیج بھی بے کار نہیں بلکہ اپنے اندر خصوصی فوائد سموئے ہوئے ہیں، ان کا استعمال طب کی دنیا میں ہوتا ہے۔

خربوزے کے بیجوں کی خصوصیت

ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزے کے بیج میں مختلف قسم کے وٹامن موجود ہوتے ہیں جن میں B-9، B-6 اور پی پی جبکہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس سی اور اے شامل ہیں جو انسان کے اعصابی نظام کے لیے مفید ہیں۔

خربوزے کا بیج بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے

ماہرین کے مطابق خربوزے کے بیج بلڈ شوگر کو کم کرنے اور کم کثافت والے کولیسٹرول کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں، زنک کی اعلی مقدار کی وجہ سے خربوزے کے بیج خاص طور پر مردوں کے لیے فائدہ مند ہیں، زنک خربوزے کے بیجوں کو خوبصورتی کا حقیقی امرت بنا دیتا ہے۔

تربوز کا بیج انسانی طاقت کے لیے مفید

بیج کا خشک پاؤڈر صبح خالی پیٹ اور سونے سے پہلے لینے سے انسانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر ایک چمچ شہد کے ساتھ اس کا استعمال کیا جائے تو زیادہ مفید رہے گا۔ اسی طرح اگر ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ تربوزے کے بیج کا پاؤڈر ڈالا جائے تو پروسٹیٹ غدود کی بیماری دور ہوسکتی ہے۔

گردے کی پتھری کا مسئلہ

ایسے افراد جن کے گردے میں پتھری ہے ان کو چاہیے کہ وہ ایک کلو تربوز کا بیج 5 لیٹر پانی میں ڈال کر ابلالیں یہاں تک وہ پانی 3 لیٹر ہوجائے اس کے بعد پانی کو ٹھنڈا کرکے خاص مقدار میں پیئیں تو اس مسئلے سے چھٹکارہ ممکن ہے۔

کھانسی اور دیگر بیماری کے لیے فائدہ مند

جس طرح تربوز کا بیج مندرجہ بالا مسائل کو حل کرتا ہے اسی طرح کھانسی اور دیگر بیماریاں بھی اس سے دور ہوسکتی ہیں۔ بیج کے پاؤنڈر کو گرم پانی اور دودھ میں ملا کر استعمال کرنے سے فرق پڑے گا، کھانے سے پہلے ایک دن میں ایک ہی بار ایک چوتھائی کپ لینا ضروری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …