ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی دہشتگردوں کے دستے شام سے عراق منتقل

شام سے امریکی دہشتگردوں کی واپسی کے آثار نمایاں ہونے شروع ہوگئے ہیں۔

امریکی دہشتگردوں کا ایک دستہ شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ سے اپنے فوجی ساز و سامان کے ساتھ عراق میں داخل ہوا ہے۔

یہ دستہ المالیکہ شہر کے نواحی علاقے میں واقع امریکہ فوجی اڈے پر تعینات تھا، یہ علاقہ امریکہ کی اتحادی کرد ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکی فوجی الولید بارڈر سے عراق میں داخل ہوئے ہیں، جمعرات کی شام بھی امریکہ کے کچھ  دہشتگرد شام سے عراق میں داخل ہوئے ہیں۔

شام سے امریکی دہشتگردوں کی نقل مکانی کا عمل ایک ایسے وقت میں انجام پارہا ہے کہ امریکی وزارت جنگ کے ایک اعلی سینئر عہدیدار کرسٹوفر میلر کے بیان کی تائيد ہوجاتی ہے کہ جنہوں نے مغربی ایشیا سے امریکی دہشتگردوں کے انخلاء کے اشارے دیئے ہیں۔

کرسٹوفر میلر نے ہفتے کے روز نائب وزیر جنگ کی حیثیت سے بیرون ملک تعینات امریکی افواج کو یہ پیغام دیا تھا کہ ان کی اپنے گھروں کو واپسی کا وقت آن پہنچا ہے۔

دوسری جانب شام سے امریکی دہشتگردوں کے انخلاء کی خبریں ایک ایسے وقت سامنے آرہی ہیں کہ شمال مشرقی شام میں غیر ملکی افواج کی تعیناتی کے خلاف مقامی قبائل اور عام شہریوں کی جانب سے احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی دہشتگردوں اور ان کے اتحادی گروپ نے الصبحہ نامی قصبے میں گھس کر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …