ہفتہ , 20 اپریل 2024

روس کا مال بردار طیارہ رن وے پر حادثے کاشکار

روس کا دیوہیکل مال بردار طیارے کے انجن کریش لینڈنگ کے با‏عث بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

روس کے مقامی ذرائع کے مطابق روس کے ایک بڑے مال بردار ہوائی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران اگرچہ طیارے کے انجنوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے تاہم مکمل طور پر تباہ ہونے سے محفوظ رہا۔ مذکورہ طیارے نے سائبیریا سے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ تکنیکی خرابی کے سبب اس کا کنٹرول ٹاور سے رابط منقطع ہو گیا۔

پائلٹ نے ہوشیاری دکھاتے ہوئے فوری طور پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم طیارہ رن وے پر موجود برف کے سبب بہت دور تک پھسلتا چلا گیا۔

رن وے پر پھسلن اور رگڑ کے باوجود طیارہ محفوظ رہا تاہم اس کے انجن بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …