اتوار , 25 ستمبر 2022

گلگت بلتستان میں پولنگ کا وقت ختم ، گنتی کا عمل جاری

اسکردو: گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

گلگت بلتستان میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوا، جو بلا کسی تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

جی بی ایل اے16 دیامرٹو کے پولنگ اسٹیشن پی ڈبلیو ڈی کا غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجہ موصول ہوا ہے، جہاں ن لیگ کےمحمدانور101ووٹ لیکر آگے ہیں پی ٹی آئی کے عتیق اللہ کا دوسرانمبر ہے جبکہ مسلم لیگ ق کے عبدالعزیز 13ووٹ لیکر تیسرےنمبرپر ہیں۔

جی بی ایل اے 22گھانچے ون کے پولنگ اسٹیشن سوغا کا غیرسرکاری نتیجہ بھی موصول ہوا ہے، جہاں پیپلزپارٹی کےمحمدجعفر41ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ابراہیم ثنائی15ووٹ لیکردوسرے نمبر اور آزاد امیدوار مشتاق حسین 15ووٹ لیکرتیسرےنمبرپر ہیں۔

جی بی ایل اے 11کھرمن کے ایک پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی نتیجہ بھی موصول ہوا ہے، جس میں آزاد امیدوار اقبال حسین 20ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امجد زیدی 10ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

کرونا وبا اور سرد موسم کے باعث معذور افراد کے لیے سہولت دی گئی تھی، انھوں نے الیکشن سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کیا، ووٹنگ کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ پر سینیٹائزر اور ماسک موجود رہے، ووٹر ز کو پولنگ بوتھ میں جاتے ہوئے فری ماسک بھی فراہم کیے گئے۔
Normal life returns to Pakistan's Nagar district as no new coronavirus cases registered | Arab News PK

گلگت بلتستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 405363 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 339998 ہے، حلقہ گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کر جانے کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔

انتخابات کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی کے لیے 11 ہزار 700 اہل کار تعینات ہیں، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 1 ہزار اضافی سیکورٹی اہل کار بھی تیار رہیں گے، واضح رہے کہ 415 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 339 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

اسکردو حلقہ 2 چنداہ میں منفی 6 سینٹی گریڈ بھی عوام کے جذبے کو کم نہ کر سکا، سینکڑوں لوگ اس وقت پولنگ اسٹیشنز کے باہر اپنی باری کے انتظار میں موجود ہیں۔

غذر میں ایک شہری نے شیر قلعہ میں ضعیف دادی کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دینے کے لیے پیٹھ پر اٹھا کر پولنگ اسٹیشن تک پہنچایا، جس سے مقامی لوگوں میں ووٹ کے حق کے استعمال کا ولولہ ظاہر ہوتا ہے۔

تاہم مجموعی طور پر شدید سردی کے باوجود گلگت کے پولنگ اسٹیشنز میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہی ہے۔ اسکردو میں عام لوگوں کے ساتھ مریضوں کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشنز لایا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …