ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائيل کا متحدہ عرب امارات پر پہلا جاسوسی حملہ

ابلاغ نیوز نے الشرق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر اسرائیلی جاسوسوں نے آشکارا طور پر پہلا حملہ  کیا ہے جبکہ امارات کی سکیورٹی فورسز نے حساس جگہوں سے تصویریں لینے والے دو اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ادھر اسرائیلی اخـبار الیوم نے بھی اعلان کیا ہے کہ دبئی پولیس نے ایک سرکاری عمارت سے تصویریں بناتے ہوئے دو صہیونیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عرب ذرائع‏ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے علاقائی ممالک میں اسرائيلی جاسوسوں کے لئے راستہ کھول دیا ہے اور اسرائیلی جاسوسوں نے پہلا نشانہ امارات کو ہی بنایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امارات اپنی آبرو بچانے کے لئےاس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ اس نے حال ہی میں اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …