جمعرات , 25 اپریل 2024

شام کے وزير خارجہ ولید المعلم انتقال فرما گئے

شامی ذرائع کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا۔

ابلاغ نیوز نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ولید المعلم دمشق میں 1941 میں پیدا ہوئے اور وہ شام میں متعدد سفارتی عہدوں پر فائز رہے ۔ ولید المعلم 1975 سے لیکر 1980 تک رومانیہ میں شام کے سفیر رہے ۔ ولید المعلم 2006 سے شام کے وزير خارجہ کے عہدے پر فائز رہے ۔

ولید المعلم کو شامی صدر بشارالاسد کے قریبی لوگوں میں شمار کیا جاتا تھا اور وہ شامی صدر کی پالیسیوں کے بڑے حمایتی تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی حکومت کا کہنا ہےکہ ولید المعلم کی وفات کے بعد نئے وزیر خارجہ کے نام پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے ان کے نائب اور انتہائی تجربہ کار سفارتکار فیصل میکداد کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

شامی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ولید المعلم محب وطن شخصیت تھے، ان کی تدفین دمشق میں کی جائے گی۔

14 سال تک شام کے وزیر خارجہ رہنے والے مرحوم ولید المعلم سابق سفارتکار تھے اور وہ 90 کی دہائی میں 9 برس تک امریکا میں شام کے سفیر بھی رہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …