جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

ایران نے سعودی عرب کو خبردار کر دیا

ایران نے سعودی فرماں روا کی جانب سے عالمی برادری سے ایران کے خلاف ایکشن لینے کے مطالبے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی فرماں روا کےالزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےکہا گیا ہےکہ سعودی عرب اس طرح کے الزامات لگانے اور نفرتیں پھیلانے سے باز رہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان سعودی فرماں روا کے اس مطالبے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی برداری پر زور دیا تھا کہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

آن لائن پریس کانفرنس میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی حکمرانوں کے اس طرح کے بیانات انتہائی غیر معمولی ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ایران کا پیغام واضح ہوچکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ سعودی حکومت یہ جان لے کہ امن یمن کے لوگوں کو قتل کرنے سے حاصل نہیں کیا جاسکتا اور خطے کو پروپیگنڈے کے ذریعے بھی نہیں چلایا جاسکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب غلط راستے کی طرف واپس نہ آئے یہاں تنہائی کے شکار سعودی عرب کی بہتری کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …