ہفتہ , 15 مئی 2021

صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ، جو بائیڈن

امریکہ کے نومنتخب صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی  اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو کورونا وائرس کے باعث اموات زیادہ ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلداختیارات ملیں گے اتنی جلد کورونا ویکسین پر کام شروع ہوگا۔

یادر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

ادھر امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جاری انتشار کے باعث واشنگٹن کے دنیا کی بڑی طاقتوں روس اور چین سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …