ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی وزیر خارجہ پومپیو کا ترکی پہنچ کر خفیہ ملاقتیں جاری

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے استنبول کے علاقے فاتح میں فینر آیا یورگی روم پیٹرک کلیسا کا دورہ کیا۔ زیارت کے دوران انہوں نے کلیسا میں موم بتی جلائی اور بعد ازاں فینر روم پیٹرک اوّل بارتھولومیوس  کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

پومپیو اور بارتھولومیوس کے درمیان بند کمرے کے مذاکرات ایک گھنٹے تک جاری رہے۔

پیٹرک خانے کی زیارت کے بعد پومپیو امین اینونو کی رستم پاشا مسجد  گئے۔

دورے میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی اہلیہ سوسان پومپیو اور انقرہ میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ  سیٹرفیلڈ ان کے ہمراہ ہیں۔ استنبول میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد پومپیو جارجیا تشریف لے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا چھ روزہ دورہ فرانس سے شروع ہوا  اور اس دائرہ کار میں وہ کل رات استنبول پہنچے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …