جمعرات , 18 اپریل 2024

آل سعود قبیلے کے مخالفین شاہی نظام کے مخالف

بیرون ملک مقیم سعودی مخالفین نے نظام آل سعود کو غیر قابل اصلاح قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کر کے لوگوں کو آل سعود کے خاندانی نظام  کے خاتمے کی دعوت دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بیرون ملک جلاوطنی کی زندگی گزارننے والے سعودی شاہی نظام کے سرگرم مخالفین کا کہنا ہے یہ نظام غیرقابل اصلاح ہے لہذا اس کو ساقط کر دینا چاہیے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی تمام تر مشکلات مذکورہ خاندان کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ بیان کے مطابق آل سعود نے پورے ملک میں قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

سعودی مخالفین نے زور دیا ہے کہ آل سعودی کے شاہی نظام سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے کیوں کہ اس نظام نے اپنی آئینی حیثیت کھو دی ہے۔

 22 دانشوروں اور قانون دانوں کے دستخط سے جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بیرون ملک خصوصا صیہونی حکومت کی حمایت حاصل نہ تو ہماری قوم سرزمین حجاز پر نظام آل سعود سے بہتر آزاد سیاسی نظام کی بنیاد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …