پیر , 25 اکتوبر 2021

نائیجریا کے مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرے

نائیجریا کی نام نہاد عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے.

نائیجریا کے مسلمان لیڈر شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ایک پرامن ریلی میں ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز شیخ زکزکی کی نائیجریا کی ایک نام نہاد عدالت میں پیشی ہے۔

ان کے حامیوں نے دارالحکومت ابوجا میں ایک پرامن ریلی نکال کر ان کی رہائی پر زور دیا، ریلی کے شرکا اپنے ہاتھوں میں شیخ زکزکی کی تصاویراٹھائے ہوئے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے کہ جن میں بڑی تعداد میں خواتين بھی موجود تھیں حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو دسمبر 2015 زاریا میں واقع ان کے گھر پر حملہ کرکے گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …