بدھ , 24 اپریل 2024

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ تعریف کے مستحق

لبنان کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کا اقدام قابل قدر ہے اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کے قدرداں ہیں۔

ابلاغ نیوز نے البناء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزير خارجہ شربل وہبہ نے بیروت میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ لبنان کے اقدام کو قابل قدر سمجھتے ہیں اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کے قدرداں ہیں۔

لبنانی وزير خارجہ نے کہا کہ شام اور لبنان کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردوں کو شکست دینے میں حزب اللہ لبنان نے اہم کردار ادا کیا ہے اس نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے شام کی سرحد سے دہشت گردوں کو لبنان میں داخل ہونے سے روکنے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ لبنانی وویر خآرجہ نے کہا کہ امریکی سفیر نے لبنان کے سابق وزير خارجہ جبران باسل کے خۂاف امریکی پابندیوں کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے۔ امریکہ نے حال ہی میں لبنان کے سابق وزیر خارجہ جبران باسل پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …