جمعہ , 19 اپریل 2024

لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

لاہور کی عدالت نے کیس سننے کے بعد ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

مزید تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک کے سربراہ آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ گزشتہ سماعت پر سمن آباد پولیس نے آصف اشرف جلالی کو تفتیش میں بے گناہ قرار دیا تھا۔

آصف جلالی کی طرف سے عارف اعوان اور شیخ اکرام ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ توہین آمیز گفتگو کا الزام ہے جو بے بنیاد ہے، وہ سیدہ فاطمہ کو بے خطا سمجھتے ہیں۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی۔ اس موقع پر عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …