پیر , 5 جون 2023

صہیونی خنزیروں کا ساتھ دینے پر عربوں کا مستقبل تاریک ہے ، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے بحرین کے وزیر خآرجہ کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ خیانت اور غداری کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین امیر عبداللہیان  نے بحرین کے وزیر خارجہ کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ خیانت اور غداری کرنے والے عرب حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بحرین کے وزیر خارجہ آل خلیفہ کی موجودگی وائٹ ہاؤس کی بالکونی سرکس کا تسلسل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہے اور تاریخ میں ان کی خیانت ہمیشہ یاد رکھی جائےگي۔ انھوں نے کہا کہ صہیونی خنزیروں کا ساتھ دینے والے عربوں کا کوئي مستقبل نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

تین فوجیوں کی ہلاکت پر صیہونی وزیر دفاع آگ بگولہ

یروشلم:تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں صف ماتم بچھ گیا ہے …