ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب اور عراق کے درمیان 30 سال سے بند بارڈر دوبارہ کھل گیا

30 سال کے بعد عرعر بارڈر سے عراق اور سعودی عرب کے درمیان آمد و رفت شروع ہوگئی ہے۔

 بغداد بارڈر کمیشن کے مطابق عرعر بارڈر کو عوام اور کارگو سروس کیلئے آج سے کھول دیا گیا ہے، بارڈر کھولنے کیلئے عراقی وزیرداخلہ، بارڈرکمیشن سمیت اعلیٰ عراقی حکام بارڈر پر پہنچے۔

1990 میں عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کی جانب سے کویت پر قبضے کے بعد یہ سرحدی کراسنگ بند کردی گئی تھی۔

کويت پر قبضے سے پہلے تک سعودی عرب صدام کا سب سے بڑا حمایتی تصور کیا جاتا تھا، تاہم سنہ 1990 میں ریاض نے بغداد کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلئے اور عرعر بارڈر کو بند کردیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ عرعر بارڈر کھلنےکے انتظارمیں صبح سے کارگو ٹرکوں کی لمبی قطار بھی موجود تھی۔ یہ سرحدی کراسنگ سامان اور  لوگوں کے آنے جانے کے لیے تین عشروں کی بندش کے بعد کھولی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …