اتوار , 1 اگست 2021

صہیونی فوج کی غزہ پر ایک بار پھر بمباری

قابض صیہونی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر بمباری کرتے ہوئے زرعی زمینوں  کو نشانہ بنایا جبکہ فوجی بلڈوزروں نے فلسطینی کسانوں کی زرعی زمینوں کو ہموار کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں ایک بار پھر بمباری کی ، اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی تحریکوں کے مراکز کو نشانہ بنا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ  اسرائیلی فوج کے چار بلڈوزر غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں الفخاری کی سرحدوں پر شراب العثل گیٹ سے داخل ہوئے اور خان یونس شہر کے مشرقی مضافات میں آگے بڑھے۔

بلڈوزرز جنوبی علاقوں کی طرف بڑھے اور سرحدوں کے اندر  میرکافا ٹینک کو ٹھرانے کے لیے سرحد کی باڑ کے قریب زمین ہموار کرنے کے لیے بلڈوز کرنے کا کام انجام دیا۔

یہ بھی دیکھیں

جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے: طالبان ترجمان

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا …