جمعہ , 19 اپریل 2024

نیتن یاہو کا ٹرمپ کی حکومت ختم ہونے سے پہلے بڑا پلان

صہیونی وزیر اعظم  نے شمالی بیت المقدس کے علاقوں قلندیہ البلد اور بیت حنینیا کی اراضی پر یہودیوں کو بسانے کے لیے ایک بڑے منصوبے کی تیاری شروع کی ہے۔

عبرانی نشریاتی ادارے کے اے این کی جانب سے  رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ  وزیراعظم نیتن یاھو  نے ایک خفیہ اجلاس میں کہا ہے کہ وہ امریکا سے القدس میں عطروت یہودی کالونی کی توسیع کے لیے فوری حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ یہ کام موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے خاتمے سے پہلے ہی مکمل ہوجائے ۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں اور نیتن یاھو کے مقربین کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت امریکا میں قیادت کی تبدیلی سے قبل شمالی بیت المقدس کے علاقوں قلندیہ البلد اور بیت حنینیا کی اراضی پر یہودیوں کو بسانے کے لیے ایک بڑے منصوبے کی تیاری شروع کی ہےجس کے مطابق فلسطینی علاقوں میں نیا آباد کاری اسیٹس نافذ کرنا  ہے اور یہ کام صرف موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ہم خیال امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی موجودگی میں ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …