جمعرات , 18 اپریل 2024

یمنی میزائل نے ایک بار پھر سعودیوں پر وحشت طاری کر دی

یمن کی فوج نے ایک بار پھر سام 6 قسم کے میزائیل سسٹم کو فعال کرلیا ہے، یہ وہ سسٹم ہے جسے سعودی عرب نے ناکارہ بنا دیا تھا۔

سعوی عرب کے ایک فوجی مبصر نے اپنے ایک پیغام میں اس سسٹم کے دوبارہ  فعال کئے جانے پر حیرت ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب کے فوجی مبصر بریگیڈیر زائد العمری نے سام 6 میزائیل کے دوبارہ فعال کئے جانے کو استعجاب آور قرار دیا ہے۔

یمن کی ایک نیوز ایجنسی "متابعات” کے سعودی اینٹلیجنس سروس سے وابستہ بریگیڈیر زائد العمری نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں یمن میں سام 6 میزائیل سسٹم کے دوبارہ فعال کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ حوثیوں نے کس طرح سے اس ہتھیار کو دوبارہ فعال کیا ہے؟

العمری نے انکشاف کیا ہے کہ کئی عالمی اینٹلیجنس ایجنسیوں نے سام 6 سسٹم کو غیرفعال کر دیا تھا، جس کی بنا پر سعودی اتحاد کے جنگی طیارے آسانی کے ساتھ یمن کی فضائی حدود میں فوجی اور غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا کرتے تھے۔

چھے سال کی وقفے اور سعودی عرب کے اس دعوے کے بعد کہ صنعا کے سارے فوجی ڈپوز کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے، اس سسٹم کا دوبارہ فعال کیا جانا، صنعا کے خلاف جنگ کی روش کو تبدیل کر دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …