پیر , 26 ستمبر 2022

خفیہ معلومات فراہم کرنے پر روسی وزرات دفاع کے سابق اہلکار کو 13 برس قید کی سزا

ماسکو : امریکہ کو انتہائی حساس معلومات فروخت کرنے والے روسی وزارت دفاع کے سابق اہلکار کو 13 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوری ایسکینکو پر الزام ہے کہ اس نے 2015 سے 2017 کے دوران اسلحے کی ڈیل کے حوالے سے ایک کلاسیفائڈ دستاویز کی نقل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو فروخت کی۔ اس کے بدلے اس نے امریکی ایجنسی سے بھاری معاوضہ وصول کیا۔

2019 میں ملزم سے پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا تھا، اس کے بعد اس نے دوبارہ سی آئی اے کے ایک افسر کے ساتھ رابطہ کیا جس پر اسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا جس پر اسے عدالت نے ملکی راز فروخت کرنے کے الزام میں 13 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران،سعودیہ کشیدگی میں کمی کے حوالے سے عراقی وسعودی وزرائے خارجہ کی مشاورت

بغداد:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے تاکید کی ہے کہ بغداد دنیا کے مختلف …