بدھ , 24 اپریل 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد ریاست وسکونسن میں فائرنگ

امریکی صدارتی انتخابات کے بعد امریکا میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں، آج فائرنگ کا واقعہ ریاست وسکونسن میں پیش آیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست وسکونسن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی فوری اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی۔

واوواٹوسا پولیس کی جانب سے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مائی فیئر مال میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو حملہ آور فرار ہوچکا تھا، اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں ایک نو عمر بھی شامل ہے۔پریس ریلیز کے مطابق فی الحال زخمیوں کے بارے میں مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوسکی، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی عمر بیس سے انتالیس برس کے درمیان تھی۔

واضح رہے کہ دس نومبر کو بھی امریکا میں ایک اور پولیس افسر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کی ہلاکت کا واقعہ ہیوسٹن کے شمالی علاقے پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا، زخمی پولیس افسر نے مدد حاصل کرنے کے لئے تاج ان اینڈ سوئٹ موٹل کے اندر جانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ لابی میں دم توڑ گیا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …