ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیتن یاہو اور مائیک پومپیو کا دورہ سعودی عرب ، ملاقات کا احوال

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو  اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ریاض میں سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسرائیلی میڈیا نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کل سعودی عرب کا دورہ کیا ہے ، ان کی ملاقات سعودی خونخوار ولی عھد محمد بن سلمان سے ہوئی اس ملاقات میں ان کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ پومپیو بھی موجود تھے ۔

مزید اطلاعات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کا رسمی اعلان کرے گا ۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے وزير خارجہ فیصل بن فرحان اور ریاض میں امریکی سفیر جان ابی زید بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …