جمعرات , 25 اپریل 2024

ٹرمپ نے وائٹ ہاوس نہ چھوڑا تو گھسیٹ کر نکالیں گے ، اوباما

سابق امریکی صدر اوباما نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس خالی نہ کیا تو انہیں اسپیشل فورس کی مدد سے نکال باہر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وہائٹ ہاوس خالی نہ کرنے کے بیان پر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے  سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورت میں ہم انہیں زبردستی نکالیں گے۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ صدر ٹر مپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کیلئے اسپیشل نیوی سیلز کو بھیج سکتے ہیں ۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں حالانکہ امریکی آئین کے مطابق 20 جنوری سے اگلے صدر کے وائٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنا لازم ہے تاہم ٹرمپ وائٹ ہاوس نہ چھوڑنے کے حوالے سے متعدد بیانات دے چکے ہیں۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کے جج نے بھی ٹرمپ کے صدارتی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے ریاست پنسلوانیا میں پوسٹل ووٹوں کے حوالے سے جو قانونی نکات پیش کیے وہ میرٹ کے بغیر اور افواہوں پر مبنی ہیں۔

واضح رہے ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن 80 ہزار ووٹوں کی برتری کیساتھ فاتح قرار پائے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …