بدھ , 24 اپریل 2024

نعیم بخاری کو اعلی سرکاری ادارے کا چیئرمین منتخب کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے معروف قانون دان اور اور اینکر پرسن نعیم بخاری کو پی ٹی وی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

معروف قانون دان نعیم بخاری کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، نعیم بخاری کو تین سال کے لئے چیئرمین پی ٹی وی مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نعیم بخاری نے اٹھارہ جون دو ہزار سولہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، بعد ازاں ان کا شمار پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں شامل ہونے لگا، اس کے علاوہ نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پاناما پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑے تھے ، سینئیر قانون دان نعیم بخاری پانامہ کیس میں نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے کیسز میں ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔

نعیم بخاری لاہور میں پیدا ہوئے، ان کے والد ڈاکٹر الطاف حیسن بخاری تھا، وہ پاکستان کرکٹ کے فاسٹ باؤلر سلیم الطاف بخاری کے چھوٹے بھائی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …