بدھ , 24 اپریل 2024

قبلہ اول کے غدار بحرین کے ولیعہد نے اسرائیلی وزیر اعظم کو با ضابطہ دورے کی دعوت دے دی

قبلۂ اول کے غدار بحرین کے ولیعھد نے تمام تر شرم و حیا اور عالم اسلام میں پائی جانے والی حساسیت کو نظر انداز کرتے ہوئے صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کو منامہ کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے بحرین کے ولیعھد سلمان بن حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بن حمد نے انہیں اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم اور بحرین کے ولیعھد نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں منامہ اور تل ابیب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی، چودہ دسمبر کو بحرین کا دورہ کرنے والے تھے تاہم نتن یاہو ان سے پہلے ہی بحرین جانا چاہتے ہیں تاکہ منامہ کا دورہ کرنے والے وہ صیہونی حکومت کے سب سے پہلے اعلی عہدے دار بن جائیں۔

اس سے قبل بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف الزیانی نے اٹھارہ نومبر کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پہلی بار اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …