ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیلی وزیراعظم کا جلد بحرین کا دورہ کرنے کا اعلان

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد بحرین کے بادشاہ کی دعوت پر بحرین کا دورہ کریں گے۔

ابلاغ نیوز نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد بحرین کے بادشاہ کی دعوت پر بحرین کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسرائيلی وزير اعظم  نیتین یاہو بہت جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی بحرین کے کراؤن پرنس سے سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے جو نہایت دوستانہ تھی۔ بحرین کے کراؤن پرنس سلمان بن حمد آل خلیفہ اس وقت وزیراعظم بھی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا تھا۔ بحرین، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا ہے اور سعودی عرب بھی اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے لحظہ شماری کررہا ہے۔ دنیائے اسلام میں بحرین، امارات اور سعودی عرب کے منافقانہ اور معاندانہ اقدام کو بیت المقدس ، فلسطین اور مسلمانوں کے خلاف غداری اور خیانت قراردیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …