بدھ , 24 اپریل 2024

ہم مظلوم شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں پر بجلی کی طرح گریں گے ، سردار حسین دهقان

ایران کے سابق وزیر دفاع نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر ایران کے ممتاز سائنسداں محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی مسلح ایجنٹوں اور دہشت گردوں پر بجلی ک طرح گریں گے اور انھیں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

جنرل دہقان نے ” انالله و ان الیه راجعون ” لکھتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غاصب اور صہیونی حکومت اپنے اختتام اوراپنی موت کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہ ایران پر دباؤ ڈال کر ایران کو ایک مکمل جنگ کی طرف لے جانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں پر بجلی کی طرح گر کر انھیں پشیمان کریں گے۔

یاد رہے شہید محسن فخری زادہ اپنے محافظ کے ہمراہ تہران کے نزدیک واقع علاقے آبسرد کے ٹول پلازہ کے نزدیک پہنچے ہی تھے کہ خودکش حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …