جمعہ , 14 مئی 2021

یمنی فوج نے جنوبی نجران پر حملہ کر کے سعودی ایجنٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا

یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے کامیاب کارروائیاں انجام دے کر جنوبی سعودی عرب کے نجران علاقے میں جارحین کے کئی فوجی مورچوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران میں واقع الظھرہ محاذ پر یہ کارروائیاں انجام دے کر سعودی ایجنٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ ایک بڑی تعداد کو ہلاک اور زخمی بھی کر دیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس کارروائی سے سعودی عرب کے کرائے کے فوجی نجران میں اپنےاڈوں کو چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

خیال رہے کہ یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ جب تک سعودی عرب یمن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اس وقت تک سعودی اہداف پر حملے بھی جاری رہیں کے۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس اسلامی ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے جس کے باعث یمن میں دواؤں اور غذائی اشیاء کی بھاری قلت پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …