منگل , 26 ستمبر 2023

امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیاء نے شامی باشندوں کو اغوا کر لیا

شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے عناصر نے کئی افراد کو اغوا کر لیا۔

شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی کرد ملیشیا نے شام کے الحسکہ صوبے کے داخلی راستوں میں چیک پوسٹیں قائم کر کے کئی افراد کو اغوا کر لیا جس کے بعد انھیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اغوا ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

الحسکہ میں سویلین افراد کو ایسے میں اغوا کیا گیا ہے کہ جب الحسکہ صوبے کے عوام نے متعدد دیہی علاقوں میں امریکی پابندیوں اور اس ملک کے فوجیوں کی شام میں موجودگی نیز امریکہ کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

شام کے ان علاقوں کے عوام نے ملک کی بدتر اقتصادی صورتحال کے پیش نظر امریکہ کے خلاف نعرے لگائے کیونکہ امریکی فوجی ان علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سکھ رہنما کا قتل، امریکا نے بھارت کے ملوث ہونے کی معلومات کینیڈا کودیں، رپورٹ

اوٹاوا: کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق امریکی …