جمعرات , 25 اپریل 2024

شام کے باشندوں کا امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ

شام کے شمال مشرقی علاقے کے عوام نے امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کی کاروائیوں پر اعتراض کرتے ہوئے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام کے الحسکہ صوبے کے عوام نے سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی کرد ملیشیا اور امریکی فوجیوں کے اقدامات کی وجہ سے اقتصادی صورتحال کے بدتر ہونے کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

ابلاغ نیوز نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے جنوبی الحسکہ صوبے کے متعدد دہی علاقوں کے عوام نے امریکی پابندیوں اور اس ملک کے فوجیوں کی شام میں موجودگی نیز امریکا کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

شام کے ان علاقوں کے عوام نے ملک کی بدتر اقتصادی صورتحال کو یاد کرتے ہوئے امریکا کے خلاف نعرے بازی کی کیونکہ امریکی فوجی ان علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے موجود ہیں۔

دوسری جانب جنوبی الحسکہ کے شہر الشدادی کے شہریوں نے امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھوں کچھ شہریوں کی گرفتاری پر اعتراض کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

الشدادی شہر کے شہریوں نے سیرین ڈیموکریٹک فورس پر اعتراض کرتے ہوئے ٹائروں کو جلا کر اور بڑے بڑے پتھر رکھ کر راستے بند کر دیئے اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …