جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وائرس پر سیاست سے پرہیز کریں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے دنیا کو کورونا وائرس کی ابتدا کے معاملے پر سیاست سے گریز کا مشورہ دیدیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی ابتدا پر مختلف ممالک کی جانب سے دعوؤں پر اقوام متحدہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا، یو این ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہے کہ مستقبل میں وبا کے دوبارہ پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے وائرس کا منبع جاننے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ملک اس معاملے پر سیاست کررہے ہیں، انہوں نے اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ وبا سے متعلق معاملے کو نہ الجھایا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ 35 لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے 14 لاکھ 73 سے زائد افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔ مرض سے شفا پانے والوں کی تعداد 4 کروڑ 39 لاکھ 85 ہزار 242 ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …