ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

جاپان میں خودکشیوں کی تعداد کورونا اموات سے زیادہ

جاپان میں خودکشیوں کی تعداد کورونا وائرس کی اموات سے بڑھ گئی ہے۔

ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں خودکشیوں کی تعداد کورونا وائرس کی اموات سے بڑھ گئی۔ اس بات کا انکشاف جاپان میں خودکشی کے واقعات شمار کرنے والے اداروں نے کیا ہے۔

اس کی تصدیق خودکشی روکنے کی رضاکار تنظیم نے بھی ہے جو جاپان میں ہاٹ لائن چلاتی ہے۔ اس کے سربراہ میشیکو ناکایاما کے مطابق جاپان میں یہ صورتحال گھمبیر ہوچکی ہے۔ اس کی اغلب وجہ کورونا وائرس کے دوران گھر میں قید، بے یقینی، خوف اور ذہنی تناؤ وغیرہ ہے۔

ادھر جاپان کے تیزرفتار معاشرے میں لوگ ملنے کا وقت نہیں نکالتے اور ہر شخص تنہائی اور گھٹن کا شکار ہے۔

اس سال جولائی سے اکتوبر کے درمیان 2810 جاپانی خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اور 2019 میں ان کی تعداد 1994 تھی۔ خودکشی کرنے والی تمام خواتین کی عمریں 29 سال سے بھی کم تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …