جمعہ , 19 اپریل 2024

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری

عمرہ زائرین سے متعلق سعودی حکومت اور پاکستانی ٹریول ایجنسیز کے درمیان نیا معاہدہ تیار کرلیا گیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت اور پاکستانی ٹریول ایجنسیز کے درمیان نیا معاہدہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت زائرین کو عمرے پر گروپ کی شکل میں لے جایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 50 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ عمرہ سے متعلق معاہدہ ہوگا، معاہدے کو 15 دسمبر تک حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے مطابق ہر گروپ 22 زائرین پر مشتمل ہوگا، عمرہ زائرین مکمل طور پر سعودی حکومت کے ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

عمرہ زائرین کو گروپوں میں عمرے کی ادائیگی کے لیے لے کر جانے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کو سعودی عرب نے تمام ایئرلائنز کو عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا کے مسافروں کو مملکت لانے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے یکم نومبر سے بیرون ملک کے زائرین کے لیے عمرہ کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان سے عازمین کا پہلا دستہ یکم نومبر کو ہی جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …