جمعرات , 25 اپریل 2024

یمن کے مشرقی ائیرپورٹ پر امریکی اور برطانوی فوج تعینات

یمن کے صوبے المہرہ کے جوانوں کے امور کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی فوجی یمن کے مشرقی علاقے میں واقع ایک ائیرپورٹ میں تعینات ہیں۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے المہرہ کے جوانوں کے امور کے نمائندے بدر کلشات نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ اور برطانوی فوجی الغیضه ائیرپورٹ میں تعینات ہیں اور یمن میں امریکی سفیر کرسٹوفر ہنزل نے اس ائیرپورٹ میں ان فوجیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

بدر کلشات نے برطانوی سامراج سے یمن کی آزادی کی سالگرہ کے جشن کے موقع پر امریکی سفیر کے اس اقدام پر تعجب کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 30 نومبر برطانوی سامراج سے یمن کی آزادی کی سالگرہ کا دن ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …