ہفتہ , 4 دسمبر 2021

غاصب صہیونی ریاست کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا ، آئی ایس پی آر

پاکستان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

مزید اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فوج غاصب و خونخوار صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے حکومت اسلام آباد کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔

پاکستانی فوج  کے ترجمان جنرل بابر افتخار نے پاکستانی فوج کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد بھی کیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران اس بات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بیرونی دباؤ کی بنا پر پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے مگر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور وزارت خارجہ نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی عوام نے بارہا احتجاجی مظاہرے کر کے مظلوم فلسطینیوں کا خون بہانے اور قتل عام کئے جانے کے غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ہمیشہ فلسطینی امنگوں کی بھرپور حمایت کا اعلان اور غاصب صیہونیوں سے اپنی نفرات و بیزاری کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کا پاکستان سے سرحدی انفراسٹرکچر کی تقویت اور کسٹمز کے فروغ کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان فیڈرل بورڈ آف …