پیر , 25 اکتوبر 2021

فلسطینیوں کے حقوق کیلئے جدو جہد جاری رکھیں‌ گے، ملائیشین وزیراعظم

ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی آزادی کے لیے جاری آئینی جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ہر فورم پر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرے گا ہم نے آسیان کے سربراہ اجلاس اور ایشیائی اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاسوں میں بھی فلسطینیوں ‌کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتے رہیں گے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم محیی الدین یاسین نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ایک بار پھر فلسطینی قوم کی آزادی کی جدوجہد اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن فلسطینی قوم ہی نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے اہم ہے، ہم اس دن پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملائیشیا فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی آزادی کے لیے جاری آئینی جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

القاعدہ اگلے ایک سال میں افغانستان سے امریکا پر دوبارہ حملہ کر سکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس اداروں نے وارننگ جاری کی ہے کہ القاعدہ ایک سال کے …