اتوار , 1 اگست 2021

عرب امارات نے اسرائیلی سیاحوں کی مشکل آسان کر دی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیلی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجراء کا آغاز کردیا۔

ابلاغ نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسرائیلی پاسپورٹ پر فضائی کمپنیوں اور ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے یو اے ای کا سیاحتی ویزہ حاصل کیا جاسکےگا اور ٹریول ایجنسیوں سے ویزے کا حصول ویزہ سےاستثنیٰ کے آئینی ڈرافٹ کی تصدیق تک جاری رہےگا۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یکم نومبر کو اماراتی اور اسرائیلی شہریوں کو ویزہ سے استثنیٰ کی منظوری دی گئی تھی،ویزہ استثنیٰ کا مقصد دونوں ممالک کے شہریوں کو ویزہ عمل سے چھٹکارہ دلانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویزوں کے حوالے سے یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان 15 ستمبر کو ہونے والے تاریخی معاہدے کے مطابق کیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے: طالبان ترجمان

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا …