جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے نئے مریضوں کا سب سے زیادہ اندراج کراچی میں کیا گیا ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار چار سو ننانوے نئے مریضوں اور انتالیس نئی اموات کا اندراج کیا گیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کی شدت کراچی میں زیادہ ہے ۔ پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کا تناسب آٹھ اعشاریہ ایک چھے فیصد لیکن یہ تناسب کراچی میں بیس اعشاریہ ایک دو فیصد ہے۔کراچی کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شہر کے وسطی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤں کا دائرہ وسیع تر کر کے اس میں مزید علاقوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ پانچ دن میں طبی عملے کے تین ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور دس ڈاکٹر موت کے منھ میں جاچکے ہیں۔ اس دوران پاکستان میں یومیہ کورونا ٹیسٹ کی رفتار بھی بڑھا دی گئی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق دو دسمبر کو بیالیس ہزار نو سو چار نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے انجام دیے گئے کورنا ٹیسٹ کی تعداد چھپن لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو انتالیس ہوگئی ۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …