جمعرات , 25 اپریل 2024

فخری زادہ کے قتل سے خطے کے امن کو نشانہ بنایا گيا ہے ، ترک صدر

ترکی کےصدر اردوغان نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ایران کے دفاعی اور ایٹمی سائنسداں کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائياں، مغربی ایشیا کے خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔

ابلاغ نیوز نے فارس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ایران کے ایٹمی سائنسداں شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس قتل کے ذریعے خطے کے امن کو نشانہ  بنایا گيا ہے اور انھیں یقین ہے کہ مجرم فریقوں کی خواہشیں، جو خطے میں سلامتی و استحکام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ایک بار پھر پوری نہیں ہوں گی۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں فریقین نے دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ایران اور ترکی کے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ترکی کے صدر نے قرہ باغ کے علاقے میں آذربائيجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ قرہ باغ کا تنازعہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گيا ہے اور ایسے ہر اقدام سے پرہیز کیا جانا چاہیے جس سے آذربائيجان کے اتحاد و ارضی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …