جمعرات , 25 اپریل 2024

جوبائیڈن کی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو مشیر بننے کی پیشکش

امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو طبی امور سے متعلق مشیر بننے کی پیشکش کر دی۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نئی کورونا وائرس ٹیم کاحصہ بنیں اور ماضی کی طرح اپنا کام جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر بھی ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کی کورونا وائرس ٹاسک فورس میں بھی کام کررہے ہیں۔

کورونا وائرس کے معاملے پر کئی بار امریکی صدر اور ڈاکٹر انتھونی کے درمیان اختلافات بھی ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …