پیر , 18 اکتوبر 2021

آرامکو آئل کمپنی میں تکنیکی خرابی

آرامکو کمپنی نے یمن سے ملحق سرحدی شہر جازان میں آرامکو کے ایک ڈسٹری بیوشن اسٹیشن میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی خبر دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق آرامکو آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس تکنیکی خرابی کے باعث  بعض پیٹرول اسٹیشنوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی کمی ہوگئی ہے۔ آرامکو نے اعلان کیا ہے ٹیکنیکل ٹیم خرابی دور کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ جازان کے علاقے میں تیل کی سپلائی جلد سے جلد بحال کی جاسکے۔

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے جازان آئل تنصیبات میں خرابی کے عامل کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے لیکن اکثر مبصرین اسے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی جدہ بندرگاہ پر آرامکو آئل تنصیبات کو قدس دو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا ۔ اس حملے کی ذمہ داری یمنی فوج اور رضاکار فورس نے قبول کی تھی ۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …