جمعہ , 19 اپریل 2024

چین چاند پر جھنڈا گاڑنے والا دوسرا ملک بن گیا

چین چاند پر جھنڈا لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصاویر میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جاسکتا ہے کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں اس لیے پرچم لہرا نہیں سکتا۔ یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن چینج 5 خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلیے بھیجا گیا تھا۔

چین کا یہ جھنڈا کپڑے سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی چوڑائی 2 میٹر جبکہ لمبائی 90 سینٹی میٹر ہے جبکہ اس کا وزن ایک کلو گرام کے برابر ہے۔ جھنڈے کے ہر حصے کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ موسمی شدت سے محفوظ رہ سکے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے 1969 میں اپولو 11 انسانی چاند مشن کے دوران وہاں جھنڈا لگایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …