جمعہ , 19 اپریل 2024

یمن کے جنگی قیدیوں کا تبادلہ

تحریک انصار اللہ اور یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے۔

ابلاغ نیوز نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے ڈائریکٹر عبدالقادر المرتضی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مقامی ثالثی کمیٹی کے ذریعے انصار اللہ اور یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت کے مابین صوبہ مارب میں 6 قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ مہینوں کے دوران انصار اللہ اور یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت کے مابین سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …