جمعرات , 25 اپریل 2024

فرانس کو بہت جلد صدر میکرون کے شر سے نجات مل جائے گی ، ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کے عوام کو بہت جلد صدر ایمانوئیل میکرون کے شر اور بوجھ سے نجات مل جائےگی۔

ابلاغ نیوز نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کی عوام کو بہت جلد صدر ایمانوئیل میکرون کے شر اور بوجھ سے نجات مل جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ فرانس ایک مشکل اور دشوار دور سے گزر رہا ہے جس میں صدر میکرون اپنے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ فرانس جلد اس بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔

طیب اردوغان نے مزید کہا کہ صدر میکرون اپنے بیانات اور طرز عمل سے دنیا بھر میں فرانس کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور فرانسیسی عوام یہ حقیقت جان چکی ہے اس لیے فرانسیسی صدر کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …