ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل کی ناجائز ریاست کو جس حکومت نے بھی تسلیم کیا وہ اس کا آخری دن ہو گا ، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو جس حکومت نے بھی تسلیم کیا وہ اس کا آخری دن ہو گا ۔

مزید اطلاعات کے مطابق خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منصورہ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور حکومت میں لڑائی صرف اقتدار کی ہے۔ حکومت صابن پر کھڑی ہے، یہ پہلے سونامی تھی، پھر ناکامی ہوئی اور اب بدنامی ہوگئی ہے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، جس حکومت نے بھی اس کو تسلیم کیا، وہ اس کا آخری دن ہوگا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، جو گراونڈ کی بجائے صرف ٹی وی پر اور اخبارات میں نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنا چاہیئے، یہ ناجائز ریاست ہے اور دنیا میں بدامنی کی بنیاد ہے۔ اس دوران انہوں خصوصی افراد میں تحائف تقسیم کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسمبلیوں میں ان کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے اور خصوصی افراد کو صحت، سفر اور اشیائے خورد و نوش میں رعایت دی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …