اتوار , 1 اگست 2021

سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر آمادگی کا اظہار

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

ابلاغ نیوز نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے  پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ہی سے خطے میں حقیقی امن قائم ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں لیکن فلسطینی ریاست کا قیام بھی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے متحدہ عرب امارات اور بحرین ، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے: طالبان ترجمان

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا …