جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ نے اپنی شکست ماننے سے انکار کر دیا

امریکی صدر نے ریاست جارجیا میں اپنے ایک خطاب کے دوران کہا اگر انہیں انتخابات میں شکست ہوتی وہ اس تسلیم کرلیتے لیکن چونکہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے لہذا وہ ہرگز اپنی شکست کا اقرار نہيں کریں گے۔

اتوار کی صبح اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، ہم کو کامیابی ملے گی اور ہم بہت جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔  انہوں نے اپنے خطاب میں دعوی کیا کہ انتخابات میں ان کی شکست سے سب سے زیادہ خوشی چین اور اس کے بعد ایرانی حکام کو ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے جامع ایٹمی معاہدے میں دوبارہ شمولیت سے متعلق جوبائڈن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جو بائڈن ایران کو رقم فراہم کرنے کا اقدام کریں گے، لیکن اگر میں کامیاب ہو گيا تو ایک گھنٹے کے اندر ایرانی حکام کو اپنے آفس میں بلاکر سمجھوتے پر دستخط کر دوں گا۔ ٹرمپ نے دعوا کیا کہ اس بات امکان اب بھی موجود ہے۔

امریکی قوانین کے تحت صدارتی امیدوار کو وہائٹ ہاؤس میں جانے کے لئے 270 الیکٹرال ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ماہ قبل ہونے والے انتخابات میں ٹرمپ کے حریف جوبائڈن کو ٹرمپ کے 232 الیکٹرال ووٹوں کے مقابلے 306 ووٹ ملے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …