ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جنگجو بھیجنے کی بھارتی میڈیا رپورٹ مسترد کردی

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی جنگجو بھیجنے کی بھارتی میڈیا رپورٹ مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی جنگجو بھیجنے کی میڈیا رپورٹ بے بنیاد ہے۔ دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ایسی بے من گھڑت خبریں تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی سازش ہے،کشمیریوں کی تحریک آزادی مقامی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی سازش ایک بار پھر ناکام ہو گی،بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں چھپا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بےبنیاد بھارتی الزامات سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا واضح ہوتا ہے،جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے بھارت عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …