منگل , 23 اپریل 2024

مظاہرین کا نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ، شدید مظاہرے کئی زخمی + ویڈیو

اسرائیل کے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم نتن یاہو کی برطرفی کے لئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے مظاہرین کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں اور کورونا وائرس کے خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے مظاہروں میں شامل ہو رہے ہیں۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جبکہ کئی مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس کی وجہ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …