پیر , 27 مارچ 2023

مستقبل کی محاذ آرائی میں حماس عسقلان کو تباہ کر دیگی، انٹیلیجنس رپورٹ

اسرائیلی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مستقبل کے کسی بھی محاذ آرائی میں اسرائیلی شہر عسقلان کو حماس تباہ کردے گی۔

اسرائیلی چینل 12 نے اسرائیلی قابض فوج کی تیار کردہ ایک خفیہ داخلی دستاویز کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مستقبل میں غزہ کے ساتھ ہونے والی کسی بھی محاذ آرائی کی صورت میں غزہ کی سرحد کے قریب آباد اسرائیلی شہر عسقلان مزاحمتی تحریک حماس کے نشانے پر ہوگا جس سے عسقلان کی تباہی کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے غزہ کی مزاحمتی تحریک حماس کی طاقت میں گزشتہ سالوں کی نسبت اضافہ ہوا ہے جس کے تناظر میں اسرائیل کی داخلی سلامتی کی ایجنسی شاباک نے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی جنگ میں اسرائیل کا شہر زیادہ نقصان اٹھائے گا ۔

یہ بھی دیکھیں

ایبٹ آباد: مفت آٹا لینے کیلئے آئی روزہ دار خواتین پر پولیس اہلکاروں نے لاٹھیاں برسا دیں

ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے علاقے میں قائم مفت آٹا تقسیم پوائنٹ پر پولیس کے جانب …